بھارتی اداکار نفسیاتی مریض بننے لگے، ایک اور ایکٹر نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

 بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکاروں میں نفسیاتی مسائل پیدا ہونا شروع ہو چکے ہیں، آئے روز خبریں ملتی ہیں کہ کسی نہ کسی اداکار نے خود کشی کر لی ہے۔ حالیہ واقعہ میں بھی نوجوان اداکار تیلگو اداکار نے خود کو پھندا لگا لگا لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری واستو چندراسکیر نفسیاتی مسائل کا شکار تھے۔ وہ گھر سے شوٹنگ کرنے کا کہہ کر گئے لیکن اپنی دوسری رہائشگاہ پر جا کر خود کو پنکھے سے لٹکا لیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار سری واستو چندراسکیر کا نفسیاتی مسائل کی وجہ سے علاج بھی چل رہا تھا۔ نوجوان اداکار کی اچانک موت کی خبر پر بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر ایک مرتبہ پھر سکتہ طاری ہو چکا ہے۔

Related posts