الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے تحریری فیصلے کے ساتھ پی ٹی آئی کی حاصل کردہ ممنوعہ فنڈنگ کی تفصیل جاری کر دی۔ 68 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں برسٹل سروسز والی فنڈنگ، پی ٹی آئی امریکہ، کینیڈا سے ملنے والی فنڈنگ کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔ تحریری فیصلے میں پی ٹی آئی کو 34 غیر ملکی شہریوں سے ملنے والی فنڈنگ، رومیتا سیٹھی سے ملنے والی فنڈنگ اور 351 غیرملکی کمپنیوں سے ملنے والی فنڈنگ کو بھی ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔ پی…
Read MoreCategory: Slider
انکم، ٹوکن، ٹال ٹیکس میں اضافہ نامنظور ٹرانسپورٹرز کی دوسرے روز بھی ہڑتال
گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں کے حصول میں 19فیصد اضافہ
کم شرح سود اور لاک ڈاؤن کے بعد معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے سبب گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں کے حصول میں دسمبر2020کے دوران 19فیصد اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر2020کے دوران ٹرانسپورٹ اور کاریں خریدنے کیلئے حاصل کئے گئے قرضوں کا حجم 256ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر2019 میں اس مد میں 215ارب روپے کے قرضہ جات حاصل کئے گئے تھے۔اسی طرح دسمبر2019 کے مقابلے میں دسمبر 2020کے دوران ٹرانسپورٹ کی…
Read Moreبھارتی اداکار نفسیاتی مریض بننے لگے، ایک اور ایکٹر نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی
بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکاروں میں نفسیاتی مسائل پیدا ہونا شروع ہو چکے ہیں، آئے روز خبریں ملتی ہیں کہ کسی نہ کسی اداکار نے خود کشی کر لی ہے۔ حالیہ واقعہ میں بھی نوجوان اداکار تیلگو اداکار نے خود کو پھندا لگا لگا لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری واستو چندراسکیر نفسیاتی مسائل کا شکار تھے۔ وہ گھر سے شوٹنگ کرنے کا کہہ کر گئے لیکن اپنی دوسری رہائشگاہ پر جا کر خود کو پنکھے سے لٹکا لیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار سری واستو چندراسکیر…
Read Moreآئینی ترمیم کیلئے تحریک انصاف کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ارکان کی خرید وفروخت بند ہونی چاہیے، اپوزیشن بتائے وہ منڈی کیوں لگانا چاہتی ہے؟ آئینی ترمیم کیلئے تحریک انصاف کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا، تسلیم کریں گے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اوپن بیلٹ کی کوشش کر رہے ہیں۔ پورا پاکستان جانتا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں خریداری ہوتی ہے۔ پچھلی بار بھی اراکین کو خریدنے…
Read Moreالیکشنز ایکٹ میں ترمیم، پیپلز پارٹی نے آرڈیننس آئین پر حملہ قرار دیدیا
پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشنز ایکٹ میں ترمیم آرڈیننس کو آئین اور پارلیمنٹ پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے خود آئینی بحران پیدا کر دیا ہے۔ کراچی میں سینیٹر شیری رحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ یہ کابینہ ملک کے آئین سے کھیل رہی ہے۔ یہ کابینہ نابینا ہے جو آئین نہیں پڑھ سکتی۔ فرض کریں اگر الیکشن آرڈیننس کے تحت ہو جاتے ہیں اور آرڈیننس منسوخ ہو جاتا ہے تو پھر پورا الیکشن ہی کالعدم ہو جائے…
Read Moreکرونا وائرس: صوبہ پنجاب میں سکولوں کو 30 مئی تک بند رکھنے کا اعلان
پنجاب حکومت نے کابینہ کے اجلاس میں بڑے فیصلے کرتے ہوئے صوبے کے سرکاری سکولز کی چھٹیاں یکم جون تک بڑھانے کی منظوری دیدی ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کے ہسپتالوں میں حاضر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس سٹاف کی انشورنس کروانے اور بلوچستان کے لئے ایک ارب روپے کی گرانٹ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ صورتحال کے پیش نظر صوبے میں بلدیاتی انتخابات موخر کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ صوبے بھر…
Read Moreکرونا سے دنیا بھر میں 18 ہزار 907 ہلاکتیں، امریکا کو وائرس کا نیا مرکز بننے کی وارننگ
کرونا وائرس 197 ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 907 ہو گئی۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ امریکا عالمی وبا کا نیا مرکز بن رہا ہے، اٹلی میں حکام نے لاک ڈاؤن اور پابندیاں مزید سخت کر دیں۔ کرونا وائرس نے دنیا بھر میں پنجے گاڑ لئے، مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اٹلی کی صورتحال تاحال کشیدہ ہے۔ وبا سے نمٹنے کے لیے حکام نے لاک ڈاؤن مزید سخت کر دیا۔ 24 گھنٹوں…
Read Moreملک میں کورونا وائرس پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد 1000 ہوگئی
ملک میں کورونا وائرس پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد 1000 ہوگئی، سندھ 413، پنجاب 296، بلوچستان 115، خیبر پختونخوا 78، اسلام آباد 16، آزاد کشمیر 1، گلگت بلتستان میں متاثرین 81 ہوگئے۔ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے باعث 7 افراد جاں بحق، 19 افراد صحت یاب جبکہ 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نجاب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں 176 زائرین شامل ہیں جب کہ لاہور میں 65، گجرات میں 20، جہلم 16،…
Read Moreحکومت کا ملک بھر میں کل سے ہر قسم کا فضائی آپریشن معطل کرنیکا فیصلہ
حکومت نے کل سے ملک بھر میں ہر قسم کا فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈومیسٹک، چارٹرڈ فلائٹ آپریشن پر 26 مارچ سے 2 اپریل تک پابندی ہوگی۔ ترجمان ایوی ایشن کے مطابق ڈومیسٹک، چارٹرڈ، نجی ہوائی جہازکے ذریعے ہوائی سفر معطل رہے گا، اطلاق کارگو اور خصوصی اجازت کے تحت پروازوں پر نہیں ہوگا۔خیال رہے اس سے قبل وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر دو ہفتوں کے لیے فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Read More