Month: March 2020
31-03-2020 E-Paper
29-03-2020 E-Paper
27-03-2020 E-Paper
26-03-2020 E-Paper
کرونا وائرس: صوبہ پنجاب میں سکولوں کو 30 مئی تک بند رکھنے کا اعلان
پنجاب حکومت نے کابینہ کے اجلاس میں بڑے فیصلے کرتے ہوئے صوبے کے سرکاری سکولز کی چھٹیاں یکم جون تک بڑھانے کی منظوری دیدی ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کے ہسپتالوں میں حاضر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس سٹاف کی انشورنس کروانے اور بلوچستان کے لئے ایک ارب روپے کی گرانٹ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ صورتحال کے پیش نظر صوبے میں بلدیاتی انتخابات موخر کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ صوبے بھر…
Read Moreکرونا سے دنیا بھر میں 18 ہزار 907 ہلاکتیں، امریکا کو وائرس کا نیا مرکز بننے کی وارننگ
کرونا وائرس 197 ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 907 ہو گئی۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ امریکا عالمی وبا کا نیا مرکز بن رہا ہے، اٹلی میں حکام نے لاک ڈاؤن اور پابندیاں مزید سخت کر دیں۔ کرونا وائرس نے دنیا بھر میں پنجے گاڑ لئے، مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اٹلی کی صورتحال تاحال کشیدہ ہے۔ وبا سے نمٹنے کے لیے حکام نے لاک ڈاؤن مزید سخت کر دیا۔ 24 گھنٹوں…
Read Moreملک میں کورونا وائرس پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد 1000 ہوگئی
ملک میں کورونا وائرس پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد 1000 ہوگئی، سندھ 413، پنجاب 296، بلوچستان 115، خیبر پختونخوا 78، اسلام آباد 16، آزاد کشمیر 1، گلگت بلتستان میں متاثرین 81 ہوگئے۔ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے باعث 7 افراد جاں بحق، 19 افراد صحت یاب جبکہ 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نجاب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں 176 زائرین شامل ہیں جب کہ لاہور میں 65، گجرات میں 20، جہلم 16،…
Read Moreحکومت کا ملک بھر میں کل سے ہر قسم کا فضائی آپریشن معطل کرنیکا فیصلہ
حکومت نے کل سے ملک بھر میں ہر قسم کا فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈومیسٹک، چارٹرڈ فلائٹ آپریشن پر 26 مارچ سے 2 اپریل تک پابندی ہوگی۔ ترجمان ایوی ایشن کے مطابق ڈومیسٹک، چارٹرڈ، نجی ہوائی جہازکے ذریعے ہوائی سفر معطل رہے گا، اطلاق کارگو اور خصوصی اجازت کے تحت پروازوں پر نہیں ہوگا۔خیال رہے اس سے قبل وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر دو ہفتوں کے لیے فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Read Moreشاہدرہ موڑ کے قریب ٹینکر میں خوفناک آتشزدگی، 10 افراد زخمی
شاہدرہ موڑ کے قریب ایل پی جی ٹینکر لیک ہونے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی پیٹرول پمپ اور پارکنگ سٹینڈ کو لپیٹ میں لے لیا۔ خاتون اور ٹریفک وارڈن سمیت 10 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شاہدرہ موڑ کے قریب ایل پی جی ٹینکر لیک ہوگیا اور گیس قریبی علاقے تک پھیل گئی۔ ٹینکر میں اچانک آگ لگنے سے زور دار دھماکے ہوئے، آگ نے قریبی پٹرول پمپ اور پارکنگ سٹینڈ کو لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی…
Read More